27 جنوری 2013 - 20:30

صہیونی ریاست نے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق النقب علاقے سے 45ہزار سے زائد فلسطینیوں کا انخلاء ہوجائے گا۔

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی کابینہ نے کل اتوار کو اس حوالے سے مسودے کی منظوری دے کر النقب علاقے کے کئی ہزار فلسطینی قبائلیوں کو   اپنے علاقوں سے نکالنے کی موافقت کی۔
النقب علاقے میں علاقائی کونسل کے سربراہ عطیہ عاصم نے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ اس منصوبے کے تحت کم از کم 45 ہزار فلسطینیوں کو اپنے علاقوںسے نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنطیموں سے درخواست کی کہ صہیونی ریاست کو اس منصوبے پر عملدرآمد کی اجازت نہ دیں ۔

.......

/169